سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر مندی ‘100 انڈیکس 77 پوائنٹس گھٹ گیا
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 77.12 پوائنٹس کی کمی سے 15375.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 61.46 پوائنٹس کی کمی سے 12963.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 77.12 پوائنٹس کی کمی سے 15375.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 61.46 پوائنٹس کی کمی سے 12963.11 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 56.84 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 115.65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 44.26 پوائنٹس کی مندی سے 8904.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 107.05 پوائنٹس کی کمی سے 14841.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 14.70 روپے کے اضافے سے 308.70 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹرییز کے حصص کے سودے بھی 6.40 روپے کی تیزی سے 191.44 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سیمینز پاکستان اور ڈریم ورلڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت 47.74 روپے کی مندی سے 907.25 روپے اور ڈریم ورلڈ کے شیئر کی قیمت بھی 22 روپے کی کمی سے 418 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے ای ایس سی کے حصص میں ہوا جو 87 لاکھ 54 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.65 روپے سے شروع ہو کر 6.35 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 8 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 2 ارب 58 کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 919 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 39 کھرب 12 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ 43 ہزار 262 روپے سے کم ہو کر 38 کھرب 91 ارب 78 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 926 روپے ہو گیا۔ اس طرح مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں 20ارب 50کروڑ 7لاکھ 20ہزار336روپے کی کمی واقع رہی۔