نیویارک اور لندن میں ترکمانستان گیس پائپ لائن پر روڈ شوز

25 ستمبر 2012
نیویارک اور لندن میں ترکمانستان گیس پائپ لائن پر روڈ شوز

اسلام آباد (آن لائن ) ترکمانستان پائپ گیس لائن پرنیویارک اورلندن میں روڈشوزغیرملکی کمپنیوں سمیت اے ڈی بی ،پاکستان ،ترکمانستان ،بھارت اورافغانستان کے حکام نے شرکت کی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ 18 سوکلومیٹرسات ارب سات کروڑڈالر کی لاگت سے مجوزہ پائپ لائن 33 ارب معکب میٹرگیس سپلائی کرے گی۔ روڈشوزمیں اے ڈی بی ،پاکستان ،ترکمانستان ،بھارت اورافغانستان کے حکام نے شرکت کی۔ سنگاپور کے روڈ شومیں پیٹروناس،تماسک،اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے وفود نے شرکت کی۔ مندوبین کونئی پیٹرولیم پالیسی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ نیویارک کے روڈ شومیں شیوران، ایگزان موبل سٹی گروپ اورامریکی ایگزم بنک نے شرکت کی لندن روڈ شو میں برٹس پیٹرولیم،شیل،برٹش گیس اورمورگن اسٹینلے نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مبادلہ گروپ ،میکوائر اوردوسرے بنکس نے بھی اظہاردلچسپی دکھایا۔ اس پائپ لائن کے زیادہ ترمعاہدوں پر دسمبر2010 میں دستخط ہوچکے ہیں جبکہ خریدوفروخت کے حتمی معاہدے مئی 2012 میں دستخط ہوئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...