اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر94.90روپے مستحکم

25 ستمبر 2012
اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر94.90روپے مستحکم

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی کے باعث ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر 94.90 روپے پر مستحکم رہی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 94.70 روپے اورقیمت فروخت 94.90 روپے پربرقرار رہی اس طرح ڈالرکی قیمت میں مجموعی طورپراستحکام رہا یورو اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوں میں بالترتیب 50 پیسے اور 30 پیسے کی کمی واقع رہی یورو کی قیمت خرید 122.30 روپے سے کم ہوکر121.80 روپے اورقیمت فروخت 123.30 روپے سے کم ہوکر122.80 روپے کی نچلی سطح پر محدود ہوکر بند رہی۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 153.30 روپے سے کم ہوکر 153.00 روپے اورقیمت فروخت 154.30 روپے سے کم ہوکر 154.00 روپے کی نچلی سطح پرمحدود ہوکر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز پرمقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالرودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر کو خاصہ استحکام حاصل رہا معاشی ماہرین کے مطابق اگر اب بھی ڈالرکی قیمت کو کم کرنے میں سست روی پائی گئی تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت95روپے سے تجاوز ہونے کاامکان ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوڈالر، برطانوی پائونڈاور ...