پورٹ قاسم پر ایک لاکھ ٹن سے زائد سامان کی نقل وحمل

25 ستمبر 2012

کراچی(کامرس رپورٹر) پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 80 ہزار 336ٹن درآمدات اور24 ہزار 213 ٹن برآمدا ت پر مشتمل ایک لاکھ 4ہزار 549 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اور ان پرلادا گیا۔ درآمدات میں 43ہزار219ٹن فرنیس آئل‘6ہزار877ٹن اسٹیل‘ 30ہزار240ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں کل 24ہزار213ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران 8بحری جہاز ایشین ٹریڈر‘میرسک وائمپنگ ‘نمبریہ نمبر2فشرڈی ‘اسماعیل دیب‘افریقن ابتیروس شان‘ ڈونگھی ٹونگ اورلاہوربرتھوں پر سامان اتارنے اورلادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 3بحری جہاز بندرگاہ کے باہر لنگر انداز اوربرتھوں کے منتظر ہیں ان میں فرامیورا‘ ایمبیلوس اوراسٹار سی کاسموس شامل ہیں ۔ یہ بندرگاہ پر فرنیس آئل اورخام لوہا اتاریں گے۔