سونے کی قیمت میں 250روپے کمی

25 ستمبر 2012

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالرکمی پر 1756ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی پر53057روپے پر بند رہی جس کے نتیجے میں انہی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 250 روپے کمی کے ساتھ ہی 62500روپے سے کم ہوکر62250روپے پر پہنچ چکی ہیں۔