ڈینگی بخار سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے دو مختلف علاقوں موہنی روڈ اور شاہدرہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلی موہنی روڈ کے رہائشی محمد افضل کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ میں اینٹی ڈینگی کٹس کی تقسیم کے علاوہ وہاں جمع پانی کی نکاسی بھی کی ۔وزیراعلی پنجاب بعد ازاں شاہدرہ میں واقع ضلعی حکومت کے سنٹر بھی گئے جہاں انہوں نے آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہےجبکہ ہسپتالوں میں تمام سہولتیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔شہباز شریف نے اس موقع پر سری لنکن ڈاکڑوں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے طلباء مزدوروں، سرمایہ کاروں سمیت ہرطبقہ فکرکو اپنا کرداراداکرناہوگا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا رہنمائی کرے اور مسیحائی کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے افراد کا بھی ذکر کیا جائے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے جرمنی اور برطانیہ سے مشینری اور بھارت سے ادویات درآمد کی جارہی ہیں۔