حکومت عوا می امنگوں کی ترجمان ‘ ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے:عار ف سندھیلہ 

Oct 25, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت عوا می امنگوں کی ترجمان اور ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے جو کسی کو ملکی مفادات سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی‘حکومت کی طرف سے فوری چیف جسٹس کی تعیناتی کا اقدام خوش آئند ہے جس سے حکومتی سنجیدگی واضح ہوگئی ہے ‘ نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی ایک باصلاحیت شخصیت ہیں ۔جو ان شاء اللہ بطور چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں با احسن انجام دینگے۔ حکومت کی طرف سے ان کی نامزدگی کے اعلان کو عوام نے بھرپور سراہا ہے حکومتی فیصلوں کے باعث عدلیہ فعال ہوئی ہے۔ اب متاثرہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

مزیدخبریں