پاکستانی آل راونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے دبئی گراونڈ میں جی جا جی کے نعرے لگ گئے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی مداح جی جا جی کے نعرے لگاتے رہے۔ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین بانڈری پر کھڑے شعیب ملک کو جی جا جی کہہ کر پکار رہے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں، جس سے مداح سمیت ثانیہ بھی خوب محظوظ ہوئیں۔
????????❤️❤️ https://t.co/NE46xoSKfu
— Sania Mirza (@MirzaSania) October 25, 2021