مہنگائی پرکنٹرول ناگزیر ہو چکا
مکرمی! ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات بجلی‘ گیس اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے۔ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سخت مہنگائی کی وجہ سے عوام فاقہ کشیوں کا شکار ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں پندرہ روز کے بعد اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر ماہ بجلی کے نرخ بڑھائے جا رہے ہیں۔ گیس ایل پی جی کی قیمتوں بے حد زیادہ ہو چکا ہے۔ وزیراظعم عمران خان کی خدمت میں دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں سبسڈی دیں۔ ڈی اے پی کھاد میں بھی سبسڈی دیں ورنہ ملک میں گندم کی کاشت متاثر ہوگی اور ملک میں گندم کا بحران پیدا ہو جائے گا اور ملک میں قحط آ جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ملک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کریں اور عوام کو خودکشیوں اور فاقہ کشیوں سے محفوظ کریں ۔ بصورت دیگر عوام زندہ درگور ہو جائے گی۔ امید ہے وزیراعظم اپنی غریب عوام کی حالت زار پر رحم فرمائیں گے اور مہنگائی کم کرائیں گے۔ مہنگائی کم ہونے سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو جائے گا اور عوام مہنگائی کے ناسور سے محفوظ ہو سکیں گے۔ (سید لطف علی بخاری)