چین ، فائیو جی فون کی ترسیل جنوری سے ستمبر تک 70 فیصد بڑھ گئی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں فائیو جی فونز کی ترسیل رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 70.4 فیصد بڑھ کر 18 کروڑ 30 لا کھ یونٹس تک پہنچ گئی۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی( سی اے آئی سی ٹی) نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک کے کل موبائل فونز کی ترسیل کا حجم 73.8 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران مارکیٹ میں فائیو جی کے مجموعی طور پر 172نئے ماڈلز متعارف کیے گئے جو کہ نئے جا ری ہونے والے تمام ہینڈسیٹ ماڈلز کا 48.6 فیصد ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں چین نے فائیو جی فونز کے1کروڑ51لاکھ 20ہزار یونٹس ترسیل کئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت8.1 فیصد زیادہ ہیں