سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے کسی مخصوص جماعت کا نہیں: شبلی فراز
اسلام آباد: وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے۔ پشیمانی، ندامت اور معافی کی بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جارہا ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے، کسی مخصوص جماعت کا نہیں۔