واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
امریکی صدر نے اپنا ووٹ ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈالا اور اس موقع پر انہوں نے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔
امریکا میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونا ہے تاہم امریکی صدر نے قبل از وقت ہی ووٹ کاسٹ کیا ہے، امریکا میں یہ سہولت عام شہریوں کو بھی حاصل ہے کورونا وبا کی وجہ سے قبل از وقت ووٹنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکی صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے بتایا کہ میں نے ’ٹرمپ نام کے شخص کو ووٹ دیا ہے‘۔