مرکز ٹبہ سلطان پور کے سکولوں میں حفاظتی اقدامات نظر انداز‘ کرونا پھیلنے کا خدشہ
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) مرکز ٹبہ سلطان پور کے پرائمری سکولوں کے سربراہان نے کرونا وائرس کے حوالے بنائے گئے ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ھوئے بغیر ماسک اور سینی ٹائزربچوں کو کمروں میں زیادہ تعداد کے ساتھ بٹھانے کا سلسلہ جاری ھے اور ایک ڈیسک پر چار سے زائد بچے بیٹھتے ہیں جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن میلسی سکول سربراہان کے ساتھ گپ شپ لگا کر فرضی کارروائیاں شروع کر رکھی ھے جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میلسی نے کسی بھی سکول سربراہ کو ایس او پیز خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری نہ کیا اور نہ کوئی کارروائی کی ہے۔