انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ کے زیر اہتمام میلاد ریلی نکالی گئی
ملتان ( سماجی رپورٹر ) انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجدرحمانیہ عید گاہ روڈ کی جانب سے سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مخدوم غلام یزدانی گیلانی ،مخدوم سید زوہیب گیلانی ،پیر سید علی حسین شاہ ،حافظ فاروق خان سعیدی ،قاری رکن الدین قادری نے کی ریلی میںوسیم ممتاز ،فہیم ممتاز، ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی ،محمد ایوب مغل ،حاجی محمد علی انصاری ،اشرف قریشی ،ڈاکٹر عمران یوسف،ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،جمیل الرحمن قادری تنویر لنگاہ ،صوفی سجاد حامدی ،شیخ ریاض احمد ،منیر اختر لنگاہ ،بشیرالدین قریشی ،احسن امیر شیخ ۔بشیرالدین ،محمد اعجاز ،سید اویس عالم اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی جامع مسجد رحمانیہ سے نکالی گئی اور چوک دولت گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو عالم کا جشن آمد منانااللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا زریعہ ہے جیسے رمضان المبارک کی آمد کی خوشی منانے والاجنتی ہے ایسے سرور دو عالم کی آمد کی خوشیاں منانے والا اور انکی اطاعت کرنے والابھی جنتی ہے قاری رکن الدین نے کہا کہ آپ ﷺ سارے جہان کے لیے رحمت ہیں میلاد شریف کا تقاضا ہے کہ حضور کے صحابہ و اہل بیت کی عظمت کا پرچار کیا جائے .