بروقت کاشت اور متوازن کھاد سے گندم کی بہترین پیداوار ممکن ہے: چودھری شہزاد صابر
خانیوال( نامہ نگار)ڈائریکٹرزراعت توسیع ملتان ڈویژن چوہدری شہزاد صابر نے کہا ہے کہ بروقت کاشت اور متوازن کھاد سے گندم کی بہترین پیداوار ممکن ہے۔گندم کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے گندم کی کاشت نومبر کے مہینے میں مکمل کر لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 17 اے ایچ کاشتکاروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار 50 من فی ایکڑ حاصل کرنے کیلئے زمین کی بہترین تیاری نومبر میں کاشت متوازن کھادوں کا استعمال اورجڑی بوٹیوں کے بروقت تدارک سے ممکن ہے۔ گندم کی فصل کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر منظور بھی انکے ہمراہ تھے-