بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ
بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ پاکستان کے فنانشل ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہو گئے اس سلسلے میں بھارت نے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی سینیٹ آف پاکستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور داخلہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ پاکستان جون تک گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں منظم کرنے کے لئے کیا کچھ کر رہا ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان نے قیام امن کے لیے نہایت سرگرمی سے اپنا مثبت کردار ادا کیا اور کر رہا ہے امریکی بینکوں کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے بھارت کے 44 بینکوں کی تفصیلات امریکی بینکوں نے فنانشل انفورسمنٹ نیٹ ورک کو دیں اس سلسلے میں افسوسناک امر یہ ہے کہ تمام تفصیلات کے باوجود ایف اے ٹی ایف بھارت کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے بھارت دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے چلا تھا تنہائی کا رخ اب بھارت کی طرف ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ نے بھارت پر شدید تنقید کی ہے اگر بھارتی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے تودہشت گردی اور پروپیگنڈے معاشی بدحالی جیسے مسائل سرفہرست ہوں گے ایف اے ٹی ایف فوری طور پر بھارت کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر اقدامات اٹھائے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ پاکستان کو صرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن کی وجہ سے گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس ضمن میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ امر واضح کیا گیا ہے کہ داعش بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود ہیں بھارت پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ خطرناک اور مذموم عزائم کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں خصوصا بھارت پاکستان افغانستان اور چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کر رہا ہے بھارت کی انسانیت کے خلاف جرائم کی انتہا یہ ہے کہ نہتے کشمیری عوام کو طویل عرصے سے کرفیو کی آڑ میں
گھروں میں قید رکھا ہے بھارتی فوج کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی داستانیں پورے عالم میں گونج رہی ہیں اس امر کی صداقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت خطے میں دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور داعش کے گٹھ جوڑ کے ذریعے پراکسی جنگیں کروانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے آج تک پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے ثبوت ملے ہوں اس سلسلے میں یہ امر واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث رہا ہے بھارت کی ریاستی پالیسی بدامنی خونریزی اور جارحیت کا مرتکب ہونا ہے جارحیت دہشتگردی اور منافقت کی وجہ سے پڑوسی ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہیں اہم امر یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے امتیازی سلوک برت رہا ہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں القاعدہ خطے میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے اس اہم امر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ بھارت دہشت گردی کا چیمپئن بن چکا ہے اس ضمن میں بھارت کی طرف سے دہشت گردوں کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ مستقل ہے کہ بھارت کے جرائم نظر انداز کرکے انصاف کے تقاضوں کو نہ پورا کیا جائے بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پوری دنیا خصوصاً مغربی ممالک کا میڈیا بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر رہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کے باطن کو پہچانتے ہوئے جا گ چکی ہیں بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر بات کرنے لگی ہیں انسانی حقوق کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جس نے بھارت کی عالمی دہشت گردی اور اپنے ہی شہریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب نہ کیا ہو مقبوضہ وادی میں دہشت گردی سمیت تمام جرائم کی معلومات مہیا ہونے کے باوجود عالمی برادری نے بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھارت اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے خطے میں بدامنی پھیلانے کے مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہے امریکہ کے معتبر ترین میگزین فارن پالیسی نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے بھارت پر اسلحہ خریدنے کا جنون سوار ہے اس ضمن میں یہ امر واضح ہے کہ بھارت امن نہیں جنگ کی حمایت کرتا ہے امریکی بینکوں نے عالمی ادارے کو واضح ثبوت دیئے ہیں کہ ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم 2011 سے 2017 کے درمیان پوری دنیا میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بھیجی گئی ہے انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اس رپورٹ کے بعد بھارت کو بلیک لسٹ کیا جات تاہم عجیب تماشہ ہے کہ ہر ایک طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔