مریم نوازکوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریم نواز کا ہسپتال میں طبی معائنہ ہوگا۔پنجاب حکومت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کو علاج اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوران علاج مریم نواز کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کروائی جائے گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کے درمیان ملاقات کے بعد پنجاب حکومت نے حتمی فیصلہ کیا۔جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان بھی گزشتہ رات ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔