وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کا اختلاف ان کی ذاتی مفاد پر مبنی پالیسیوں سے رہا ہے اوران اختلافات کو ذاتی نہیں کہا جاسکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38