رہنما مسلم لیگ(ن) پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بر وقت علاج ہوتا تو طبعیت خراب نہ ہوتی جبکہ امریکہ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان جا کر مخالفین کو سبق سیکھاﺅں گا اور اس کے بعد عوام نے دیکھا کیسے حالات پیدا کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے احتساب عدالت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت پر غفلت برتی گئی ہے اور بروقت علاج ہوتا تو طبعیت اتنی خراب نہ ہوتی ، انہوں نے کہا کہ ایک شخص امریکہ میں کہتا ہے کہ واپس جا کر پاکستان مخالفین کو سبق سیکھاﺅں گا اور پاکستان کی عوام نے دیکھا کہ سیاسی مخالفین کے لئے ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ وہ بیمار پڑ گئے ،عوام کوشخصی امریت کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38