جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش کریں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں تقریباً 20 منٹ تک ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم آبے نے زور دیا کہ شمالی کوریا سمیت مختلف معاملات پر، جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون اور امریکہ سمیت سہ فریقی تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔گزشتہ اکتوبر سے شروع ہونے والے جنوبی کوریا کے کئی عدالتی فیصلوں کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ مذکورہ فیصلوں میں جاپانی کمپنیوں کو ان کوریائی باشندوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا جن کے مطابق جنگ عظیم دوم میں ان سے جبری مشقت لی گئی تھی۔ جاپانی حکومت کا موقف ہے کہ یہ معاملہ 1965 کے سمجھوتے میں طے پا چکا ہے۔جاپانی وزیر اعظم نے جنوبی کوریا پر دوبارہ زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنائے، جو جاپان کے مطابق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ خوشگوار دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے جنوبی کوریا، دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024