نیپال: انڈر 15 ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف ٹیم کو سخت مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی-نیپال میں چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں تو شائقین کی توقعات کے عین مطابق سنسنی خیز مقابلہ ہوا-پاکستان کی جانب سے عدنان جسٹن نے کھیل کے 34 ویں منٹ میں لانگ شارٹ پر گول کردیا- پہلے ہاف کا اختتام اسی سکور پر ہوا.دوسرے ہاف کو شروع ہوئے ابھی 8 منٹ ہی ہوئے تھے کہ بھارت نے تھلاچائو کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا-میچ ختم ہونے میں صرف پانچ منٹ باقی تھے کہ پاکستانی فارورڈز نے بھارت گول پوسٹ پر خطرناک حملہ کیااس دوران بال عدنان جسٹن کو ملی تو انھوں نے ایک بار پھر بغیر کوئی غلطی کیے ہوئے اسے گول پوسٹ میں پہنچا دیا-آخری پانچ منٹ میں بھارت نے مقابلہ برابر کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور پاکستان ٹیم نے فتح کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرلیا.واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ بی میں پاکستان اور بھارت کے ہمراہ تیسری ٹیم بھوٹان کی ہے-گروپ اے میں میزبان نیپال کے ساتھ مالدیپ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں-پاکستانی ٹیم اپنا اگلا گروپ میچ 27 اکتوبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی-(Courtsey Sports World News)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024