کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2019 نے بہترین 100 یونیورسٹیوں کی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی دو یونیوسٹیوں نے بھی جگہ بنا لی ہے ۔جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی سلام آباد اور لاہور یونیوسٹی آف مینجمنٹ سائسنز شامل ہیں۔دونوں جامعات نے رواں سال اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے جس کے باعث انہیں اشیا کی بہترین پان سو یونیورسٹیز میں سے سو بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔
نسٹ جامعہ کو درجہ بندی میں 87 نمبر پر رکھا گیا ہے جو گذشتہ سال 112 ویں نمبر پر تھی۔جبکہ لمس جامعہ کو 95 نمبر دیا گیا ہے جو گذشہ سال 103 تھا۔
ایشیا کے بہترین جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی کو 109 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو گذشتہ سال 133 ویں نمبر پر تھی۔ کراچی یونیورسٹی نے بھی معمولی بہتری دکھاتے ہوئے ترقی کی ہے ، 260 سے بہتری کرتے ہوئے 251 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ درجہ بندی کے لیےجن عوامل پر غور کرتی ہے ان میں تعلیمی قابلیت، ملازمین کی قابلیت ، فیکلٹی میں طلاب علموں کا تناسب، بین الاقوامی فیکلٹی کا تناسب اور غیر ملکی طالب علموں کا تناسب شامل ہے۔