ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ قرض معاشی بحران پیدا کرے گا‘ عمران خان نے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے‘ ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ عمران خان بتائیں کہ ان سے این آر او کا کہا کس نے ہے۔ نواز شریف‘ شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جب حکومت بولے کی خزانہ خالی ہے تو انویسٹرز ملک میں نہیں آتے۔ وزیراعظم کے ابہام سے سرمایہ کار پریشان ہیں موجودہ قرض معاشی بحران پیدا کرے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024