صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان وکیل کو مبینہ طور پر اغوا ءکرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 25 سالہ ایڈووکیٹ ثقلین عباس کی نعش پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں چوکیریاں کے قریب سے نہر جھنگ برانچ سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے ورثا ءنے کہاکہ 5 ماہ قبل ثقلین عباس نے پسند کی شادی کرکے نیوسٹی واہ کینٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔ورثا ءنے الزام عائد کیا کہ 19 اکتوبر کی شام لڑکی کے چچا اور دیگر رشتے داروں نے مل کر ثقلین عباس کو اغوا کیا اور بعدازاں اس کی نعش برآمد ہوئی۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب پنڈی بھٹیاں بار ایسوسی ایشن نے اس اندوہناک قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024