کراچی میں 25روز میں بجلی کا پانچواں بڑا بریک ڈائون ہوا جس سے شہریوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، شہر کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں صبح 7بجے اچانک بجلی معطل ہوگئی۔گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، پی ایس سی ایچ ایس، بہادر آباد، لانڈھی، کورنگی ،ملیر ،ایف بی ایریا، پی آئی بی، ناظم آباد اور گلزار ہجری، شاہ فیصل ٹائون، جمشیدروڈ، جہانگیر روڈ اورسکیم 33سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں،بجلی کی بندش سے پانی کی قلت پید ا ہو گئی ۔ترجمان کے الیکٹرک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند علاقوں سے بجلی کے تعطل کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ بجلی بحالی کی کوششیں کررہاہے۔کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی کی فراہمی جاری ہے، جن علاقوں میں فالٹس ہیں وہاں عملہ بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024