انوشہ رحمان خان کا پی ٹی اے کا دورہ

25 اکتوبر 2013

اسلام آباد (پ ر) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان خان نے پاکستان میں نیکسٹ جنریشن نیٹ ورکس کی نیلامی کے عمل کے حوالے سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہیں۔ قائم مقام چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اخلاق احمد تارڑ ممبر فنانس پی ٹی اے طارق سلطان انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام پی ٹی اے کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔