وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچن گارڈننگ پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

25 اکتوبر 2013

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام پنجاب میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ربیع سیزن کی سبزیوں کے بیجوں کی تقسیم کا ٹارگٹ 30ہزار پیکٹس سے بڑھا کر 1لاکھ کر دیا گیا ہے ۔زراعت کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ صحت عامہ کے مسائل حل کرنے اور ان میں بہتری لانے کے لیے کچن گارڈننگ کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔