ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں ہنر مندی کا مقابلہ
ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں ہنر مندی کا مقابلہ
لاہور( سٹاف رپورٹر )ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیر انتظام تین روزہ ہنر مندی کا مقابلہ گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں منعقد ہوا جس میں سینٹرل زون کے گیارہ ٹیکنالوجی کالجز کے زیر تربیت ہنر مندوں کے تیار کردہ 95پراجیکٹس کونمائش کیلئے رکھا گیا معروف صنعتکاروں،انڈسٹری مالکان، انجنئیرنگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور عوام کی کثیر تعداد نے اس نمائش کو دیکھا۔