کئی برسوں زوال پذیر ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے: سعد رفیق

25 اکتوبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پاکستان ریلویز خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ریلوے کے سینئر افسران یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا ا س موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک محمد جاوید انور اور انسپکٹر جنرل آف ریلوے پولیس سید ابن حسین بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے شامل تھے خواجہ سعد رفیق نے نشست کے آغاز میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ریلویز کی بہتری کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات اور ان کے مثبت اثرات کا ذکر کیااُنہوں نے واضح کیا کہ ریلوے جو پچھلے کئی سالوں سے متواتر زوال پذیر تھا اب بہتری کی طرف گامزن ہوا ہے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے دورے کا مقصد مینجمنٹ کے ماہرین سے درخواست کرنا ہے کہ وہ ادارے کی مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان کی تجاویز اور رپورٹس کی روشنی میں امکان ہے کہ ادارے کو نفع بخش اور فعال اور عوام کی نظر میں معتبر بنانے کا مرحلہ آسان ہوجائے گافیکلٹی کے ممبران نے بھی ریلوے کے امور میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اُن کا خیال تھا کہ وہ اس قومی ادارے کی بحالی کے لئے مختلف سطحوں پر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیںطے پایا کہ ریلوے انتظامیہ کی طرف سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کو ایک باقاعدہ درخواست بھیجی جائے گی۔ اور تعاون کی غرض سے ایم اے یو پر دستخط کئے جائیں گے۔