کراچی سٹاک مارکیٹ تیز ....مجموعی سرمایہ کاری 53 کھرب سے تجاوز‘ لاہور میں مندا
کراچی سٹاک مارکیٹ تیز ....مجموعی سرمایہ کاری 53 کھرب سے تجاوز‘ لاہور میں مندا
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹرز) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جا ری تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 13.56پوائنٹس اضافے پر 22360.85 پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں12ارب 63 کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی جاری رہی مارکیٹ اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 13.56پوائنٹس کے اضافے پر 22360.85پرآگیا سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 63کروڑ روپے سے زائد اضافے پر مجموعی مارکیٹ مالیت بڑھ کر 53 کھرب 41کروڑ 2لاکھ 93 ہزار 576 روپے تجاوز کر گئی۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار319کمپنیوں تک رہا اس میں 121کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘ 183میں کمی اور15کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر85کمپنیوں کا کاروبارہوا۔8کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔25 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس18.99پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4417.62پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل13لاکھ4 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز24 لاکھ54 ہزار حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے3 لاکھ29 ہزارحصص ‘ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2لاکھ80ہزار حِصص شامل ہیں۔