ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ، 9ارب 23کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

25 اکتوبر 2013
ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ، 9ارب 23کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 2کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 23کروڑ 3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت مجموعی زر مبادلہ میں سٹیٹ بنک کے پاس 4 ارب 8 کروڑ 60لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس 5 ارب 14 کروڑ 43 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔