پی آئی اے نے خسارے کے باعث کوئٹہ سے 6 بین الاقوامی پروازیں بند کر دیں
پی آئی اے نے خسارے کے باعث کوئٹہ سے 6 بین الاقوامی پروازیں بند کر دیں
لاہور (آئی این پی) مالی خسارے کے باعث کوئٹہ سے ایران‘ افغانستان اور متحدہ عرب امارات جانے والی چھ بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ہفتے میں دو دن بدھ اور ہفتے کو زاہدان اور قندھار کیلئے جبکہ اتوار اور منگل کے دن دبئی کیلئے پرواز چلتی تھی‘ تاہم پی آئی اے نے مالی خسارے اور طیارے نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل پروازیں بند کر دیں۔ پروازوں کی بندش سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب انہیں کراچی اور لاہور جانا پڑے گا۔
پروازیں بند