برآمد کنندگان کینو انڈونیشیا بجھوانے کیلئے زیرو فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی سے فائدہ اٹھائیں: ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

25 اکتوبر 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، لاہور نے کِنّو کی برآمد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کِنّو کے برآمد کنندگان کِنّو کی انڈونیشیا برآمد پر زیرو فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی سے فائدہ اٹھائیں اور ملکی تجارت بڑھائیں۔ انہوں نے فائٹو سینٹری اقدامات اور نان ٹیرف بیریئرز پر بریف کیا۔