مہنگی بجلی پاکستانی مینو فیکچرز کو عالمی مارکیٹ سے آﺅٹ کردیگی: نصراللہ مغل

25 اکتوبر 2013

لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصر اللہ مغل نے کہا ہے مہنگی بجلی پاکستانی مینوفیکچررز کوعالمی مارکیٹ سے آﺅٹ کردے گی۔ نیپرا کے بارے سپریم کورٹ کی بجائے عوام کے منتخب وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ گزشتہ روز انہوں نے مختلف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں آئے روز ردو بدل اور اضافہ صنعتی شعبہ شدید بے چینی میں مبتلا ہے اور اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں مزدوربھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کے نقصانات زیادہ اورفوائد کم ہیں۔ جب بھی ن لیگ برسراقتدار آتی ہے۔ صنعتکار اور تاجر بہت خوش ہوتے ہیں کہ اب صنعت کا پہیہ چلے گا اورخوشحالی آئے گی مگر حکومت کے پہلے 4 چار ماہ میں ہی تاجروں کی طرف سے ہڑتال کی اپیلوں کو حکومت سنجیدگی سے لے اور کمرشل مقاصد کیلئے بجلی کے ٹیرف میںکمی کرے اور انڈسٹریز کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔