زراعت، لائیو سٹاک کے 4منصوبوں کیلئے 110ملین کی منظوری
زراعت، لائیو سٹاک کے 4منصوبوں کیلئے 110ملین کی منظوری
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ایگریکلچر ل ریسرچ بورڈ (پارب) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زراعت و لائیوسٹاک کے 4تحقیقاتی منصوبوں کے لیے 110ملین روپے کی رقم کی منظوری دی ہے۔جس میں شعبہ زراعت کے 3 منصوبوں کے لیے 90.19ملین روپے جبکہ شعبہ لائیو سٹاک کے ایک منصوبہ کے لیے 19.81ملین روپے شامل ہیں ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کی۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں رکن صوبائی اسمبلی کرم الٰہی بندیال اورچوہدری محمد یوسف ، سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجد یوسفانی ، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل ا ٓباد ڈاکٹر اقرار احمد خان،وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر رائے نیاز احمد،وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر پروفیسر طلعت پاشا کے علاوہ کاشتکار اراکین چوہدری حامد ملہی اور سرفراز احمد خان نے شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر زراعت کو بتایا گیا کہ پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کے تحت اب تک 52اہم تحقیقاتی منصوبوں کے لیے 1086ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔