چناب نگر 32ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس

25 اکتوبر 2013

2 روزہ ختم نبوت کانفرنس میں تمام مسلم مکاتبِ فکر کے مرکزی قائدین ، علماءو مشائخ خطاب کریں گے
تحریر: مولانا عزیز الرحمن جالندھری
مرکزی سیکرٹری جنرل عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام مسلم کالونی چناب نگر میں 24-25اکتوبر بروز جمعرات جمعہ کو حسبِ معمول 32ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و شیخ الحدیث جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا ،استادالمحدثین حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نائب امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی زیرِ سرپرستی حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد نائب امیرِ مرکزیہ کی زیرِ صدارت منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس کا آغاز جمعرات کو صبح مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی دعا سے ہوگا۔ بعد نمازِ ظہر دوسری نشست ہوگی جبکہ بعد نمازِ عصر سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ تیسری نشست بعد نمازِ عشاءہوگی جو کہ رات گئے جاری رہے گی چوتھی نشست جمعہ کی صبح 10بجے شروع ہوگی۔ جبکہ آخری نشست کا جمعہ کی نماز کے بعد آغاز ہوگا اور نمازِ عصر سے قبل حضرت اقدس کی دعا پر کانفرنس اختتام پذیر ہوگی۔ کانفرنس سے تمام مسلم مکاتب فکر کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر،مولانا الیاس گھمن، پروفیسر ساجدمیر، مولانا فضل الرحیم اشرفی، قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا عزیز الرحمن جالندھری، لیاقت بلوچ، مولانا مفتی محمد حسن، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا عبدالکریم ندیم، حافظ حسین احمد، مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی، میاں محمد اجمل قادری، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، میاںمسعود احمد دین پوری، مفتی عاشق حسین، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، پیرناصرالدین خاکوانی، مولانا ضیاءاللہ شاہ بخاری، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا خلیل الرحمن بندھانی، مولانا اشرف علی، مولانا زاہدالراشدی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاضی ارشد الحسینی، قاری محمد یٰسین فیصل آباد، مولانا مفتی محمد طیب، مولانا یحییٰ لدھیانوی، مولانا اکرم طوفانی سمیت تمام مسلم مکاتبِ فکرکے علماءومشائخ خطاب کریں گے۔کانفرنس کے موضوعات مےں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت توحید باری تعالیٰ سیرت خاتم الانبیاءحیاتِ عیسیٰ علیہ السلام، امامِ مہدی کی علامات، عظمتِ صحابہ کرام واہل بیت ، اتحادِ امت قادیانیت کے کفریہ عقائد، قادیانیت اور انکارِجہاد،نفاذِ شریعت ،عالم اسلام کو درپیش لائحہ عمل جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔یہ ختم نبوت کانفرنس عظمتِ رسول اکرم کا ایک مظہر اور اتحادِ امت کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اس لئے تمام مسلمان اس ختم نبوة کانفرنس میں بھرپور انداز مےں شرکت کریں۔