عمر کو کنٹرول کرنے والی ڈی این اے گھڑی دریافت کر لی گئی

25 اکتوبر 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) عمر کو کنٹرول کرنے والی ڈی این اے گھڑی دریافت کر لی گئی۔ امت رپورٹ کے مطابق جسم میں مختلف ٹشوز کی عمر گزرنے کی رفتار الگ ہوتی ہے۔ جینٹک کلاک کی سیٹنگ بدل کر عمر بڑھنے کی رفتار سست کی جا سکے گی۔ امریکی سائنسدان کی تحقیق کے بعد ایسی ادویات کی تیاری ممکن ہے جن سے انسان بیماریوں سے محفوظ اور دیر تک جوان رہ سکے گا۔