شام :بین الاقوا می ائیر پورٹ پر دھماکہ‘ دمشق تاریکی میں ڈوب گیا

25 اکتوبر 2013

دمشق (آن لائن) دمشق کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے نزدیک دھماکے کے بعد دیر تک بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے شام کا پورا دارالحکومت تاریکی میں ڈوبا رہا۔ برقی سلسلے کا تعطل دمشق کے مرکزی حصوں تک پھیلا ہوا تھا۔دمشق کے شہریوں کے مطابق انہیں بدھ کی رات اس وقت عملا ''بلیک آّوٹ''کا سامنا کرنا پڑا جب ائیر پورٹ کے قریب ایک دھماکہ ہوا ۔اور اس کے ساتھ ہی پورے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔ ایک خاتون شہری نے شہر کے مرکزی حصے سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے ایئر پورٹ کے قریب ایک بلند شعلہ دیکھا اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ دمشق کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والی ''آبزرویٹری''کے مطابق ائیر پورٹ کے نزدیک دھماکے کی وجہ باغیوں کے توپ خانے کے ذریعے ایک گیس پائپ لائن کونشانہ بنانے کی کارروائی تھی، تاہم فوری طور پر بجلی کی ترسیل منقطع ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
دمشق تاریکی