سری لنکن حکو مت نے جنگی جرائم کی تحقیقات سے انکار کر دیا

25 اکتوبر 2013

کولمبو (آن لائن) سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تا مل باغیوں کے خلاف لڑائی میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کے حوالے سے کسی بھی بین الاقوامی تفتیشی مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔سری لنکا کی حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان چار سال قبل ہونے والی اس جنگ کے آخری مہینوں میں جنگی جرائم عروج پر تھے۔