سمندر پار پاکستانیوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دم لیں گے: چودھری سرور
سمندر پار پاکستانیوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دم لیں گے: چودھری سرور
برسلز (وقار ملک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک کے حقیقی و اصلی سفیر ہیں،وہ سمندر پار پاکستانیوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دم لیں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ تقریب سے سفیر پاکستان نے بھی خطاب کیا۔ ناصر چوہان نے گورنر کو سپاسنامہ پیش کیا ،نامور صحافی چوہدری اعجاز نے کہا کہ چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کا فیصلہ کرکے مسلم لیگ ن نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے امید کی کرن روشن کر دی ہے۔