بھارت میں پیاز 100 روپے کلوکانگریس کو آنسو آگئے: بھارتی میڈیا

25 اکتوبر 2013

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں ذرائع ابلاغ کے مطابق پیاز کی بڑھتی قیمت پانچ ریاستوں میں آئندہ انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ عموماً پندرہ سے بیس بھارتی روپے فی کلو میں دستیاب ہوتاہے۔ حالیہ قیمت ایک سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ اخبار ٹیلیگراف کا کہنا ہے کہ انتخابات سے صرف چھ ہفتے قبل کانگریس کو پیاز کی وجہ سے آنسو آگئے ہیں۔ ٹیلیگراف کا مزید کہنا ہے کہ دہلی میں اب ممکنہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے زیادہ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی پریشانی ہے۔ ریل کے محکمے سے منسلک ایک اور خبر دی پائینئر سے ملی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ بھارتی ریلویز اب اپنی چند گاڑیوں پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ”شوگر فری“ کھانے فراہم کیا کرے گی۔