لیبیا : سیف الاسلام قذافی سمیت 30 ملزموں پر فرد جرم عائد‘ فائرنگ‘ فضائیہ کا کرنل قتل

25 اکتوبر 2013
لیبیا : سیف الاسلام قذافی سمیت 30 ملزموں پر فرد جرم عائد‘ فائرنگ‘ فضائیہ کا کرنل قتل

طرابلس (نوائے وقت نیوز+اے ایف پی) لیبیا میں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام سمیت 30ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزموں پر سینکڑوں شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا میں 2011ءکے فسادات کے دوران ہلاکتوں پر فرد جرم عائد کی گئی۔ادھر ایئر فورس کے کرنل عادل خلیل التواہنی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا ۔ لیبیائی فضائیہ کے ترجمان کرنل عبداللہ الزہری نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا شہر بن غازی میں وہ گھر سے نکل رہے تھے حملہ ہو گیا۔ مقتول بانینا ملٹری بیس پر ٹریفک کنٹرول شعبہ کے سربراہ تھے۔


عائد/ قتل