جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں‘ دوستی کے بدلے دوستی لازمی ہے: عمر عبداللہ

25 اکتوبر 2013

سرینگر(آن لائن) وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے اپنے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر حریت راہنماﺅں کے شدید ردعمل اور عوامی غیض و غضب کے بعد پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں‘ پاک بھارت خوشگوار تعلقات کی امید باقی‘ دوستی کے بدلے دوستی لازمی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے یہ بات کہی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے پرامن کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سرحدوں پر جلد امن و سکون بحال ہوجائے گا۔
عمر عداللہ