ایران نے 20 فیصد یورینیم افزودگی کا عمل عارضی طور پر روک دیا

25 اکتوبر 2013

تہران (اے پی پی) ایران نے 20 فیصد یورینیم افزودگی کا عمل عارضی طورپر روک دیا۔ یہ بات قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے مقامی خبررساں ادارے کو بتائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پانچ فیصد سے زیادہ سطح کی یورینیم افزودگی کا عمل مکمل طورپر روک دیا ہے۔یورنییم کی وافر مقدار کی موجودگی کے سبب یہ عمل روکا گیا ہے۔