سنی اتحاد کونسل آج یوم نظام مصطفی منائے گی
سنی اتحاد کونسل آج یوم نظام مصطفی منائے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل آج جمعہ 25اکتوبر کو ملک بھر میں ”یومِ نظامِ مصطفیﷺ“ منائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر کی تمام مساجد میں ”نظامِ مصطفیﷺ کی برکات“ کے موضوع پر خطباتِ جمعہ ہوں گے۔ اور جمعہ کے اجتماعات میں نظامِ مصطفیﷺ کے نفاذ کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔