انتخابی نتائج عالمی نیوٹرل کمیشن سے چیک کرائے جائیں: طاہر القادری

25 اکتوبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ نادرا کی بجائے صوبوں کے 40سے 50حلقوں کے نتائج کو خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن کے تحت چیک کروایاجائے ۔ نادرا چند حلقوں کی دھاندلی سامنے لا یا، مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا اسکے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر پنجاب بشارت عزیز جسپال،مشتاق نوناری ،تنویر احمد خان،میاں زاہد جاوید اور دیگر رہنماءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔