لاہور ڈویژن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کل شروع ہو گی

25 اکتوبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) قائم مقام کمشنر لاہور ڈاکٹر اعجاز منیر حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات اور تجاویز سے متعلق کیسوں کی سماعت شیڈول کے مطابق کریں گے۔ کل 26 اکتوبر کو قصور‘ 28 اور 29 کو شیخوپورہ‘ 30 کو ننکانہ جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کی مجوزہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے عذرداری اور اعتراضات کی سماعت کریں گے۔