تعلیم اور میڈیکل کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: رانا اقبال
تعلیم اور میڈیکل کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: رانا اقبال
لاہور(خصوصی رپورٹر)قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہے ۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور میڈیکل کا شعبہ اولین حیثیت رکھتا ہے اور حکومت اس ضمن میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ قائم مقام گورنر نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گرلز ہاسٹل کے قیام کے لئے کی درخواست کو وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات میں میدیلز اور اسناد تقسیم کیں۔