لیاقت بلوچ اور حامد رضا کی ترکی روانگی

25 اکتوبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ وفد کے ہمراہ ترکی میں اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کی دعوت پر” انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک او رتحفظ “ کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی کے شہر بودھرم پہنچ گئے۔ دریں اثنا چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پانچ روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ ۔