اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

25 اکتوبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر) علی سکول سسٹم بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاﺅن کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مدرسہ مریم للبنات سبزہ زار ڈگری کالج آف کامرس سبزہ زار‘ لاہور پبلک ہائی سکول‘ گرلز ہائی سکول والٹن روڈ‘ عمیر ماڈل ہائی سکول سوامی نگر‘ پاک فاﺅنڈیشن سکول گھوڑے شاہ‘ سٹی فاﺅنڈیشن ہائی سکول جہانگیر پارک‘ شاہدرہ ٹاﺅن اور بوائز سکول شاہدرہ ٹاﺅن میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے۔